ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی سکیورٹی ولایت خان پولیس لائن سمیت نے ضلع بھر کے مختلف گارداتوں ،اہم تنصیبات اور حساس مقامات کا دورہ کیا
چارسدہ ،ڈی ایس پی سکیورٹی کا پولیس لائن کا دورہ

مزید خبریں
پشاور۔ 02 جون (اے پی پی):ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی سکیورٹی ولایت خان پولیس لائن سمیت نے ضلع بھر کے مختلف گارداتوں ،اہم تنصیبات اور حساس مقامات کا دورہ کیا۔ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق اس موقع پر سکیورٹی انتظامات، ڈیوٹی پر موجود جوانوں کی کارکردگی اور الرٹنس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی ایس پی سکیورٹی ولایت خان نے مختلف مقامات پر تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی سنے۔ انہوں نے جوانوں کو موجودہ حالات کے پیش نظر ہر وقت چوکس اور الرٹ رہنے، مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور ڈیوٹی انتہائی ذمہ داری اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام گاردات پر سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے جامع اقدامات جاری ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔








