پراپرٹی قبضے کے معاملے میں مداخلت کیخلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر حافظ آباد طلب

لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کی جانب سے پراپرٹی کے قبضے کے معاملے میں مداخلت کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے

لاہور۔2جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کی جانب سے پراپرٹی کے قبضے کے معاملے میں مداخلت کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کو (آج) بروز بدھ ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے محمد یار کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل وقار احمد نے موقف اختیار کیا کہ حافظ آباد میں واقع چار مرلے کی پراپرٹی سے متعلق ڈپٹی کمشنر بار بار درخواست گزار کو بلا رہے ہیں ۔چیف جسٹس نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ انہیں کس نے بلایا تھا، جس پر درخواست گزار نے بتایا کہ ڈی سی آفس سے ریڈر کے ذریعے فون کال پر دو مرتبہ بلایا گیا تھا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ وکیل کی درخواست میں وہ نکات موجود نہیں جو درخواست گزار عدالت میں بیان کر رہا ہے۔عدالت نے مزید کارروائی کے لیے سماعت( آج) تک ملتوی کر دی۔