وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) محض ایک سیاسی جماعت کا نام نہیں بلکہ یہ ملک بھر میں تعمیر و ترقی، معاشی استحکام اور عوامی خدمت کی ایک مستقل روایت ہے۔
مسلم لیگ (ن) تعمیر و ترقی، معاشی استحکام اور عوامی خدمت کی مستقل روایت ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) محض ایک سیاسی جماعت کا نام نہیں بلکہ یہ ملک بھر میں تعمیر و ترقی، معاشی استحکام اور عوامی خدمت کی ایک مستقل روایت ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی گواہ ہے کہ جب بھی قیادت کو موقع ملا، ہم نے عوام کو سفری مشکلات، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور صحت و تعلیم جیسے بنیادی مسائل سے نجات دلائی۔ گلگت بلتستان کے غیور عوام گواہ ہیں کہ یونیورسٹی آف بلتستان، گلگت کارڈیک ہسپتال، گلگت سکردو موٹروے، سیف سٹی، دانش سکولز اور کینسر ہسپتال جیسے بے شمار میگا پراجیکٹس اسی وژن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اگر عوامی خدمت کے اس سفر میں سیاسی رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں تو یہی جماعت پاکستان کو دنیا کے نمایاں ترین اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔








