ضلع سوات خوازہ خیلہ کے علاقے گیمن پل کے مقام پر دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ایک شخص اچانک تیز بہاؤ میں پھنس گیا۔
دریائے سوات میں پھنسے شہری کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا

مزید خبریں
پشاور۔ 04 جون (اے پی پی):ضلع سوات خوازہ خیلہ کے علاقے گیمن پل کے مقام پر دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ایک شخص اچانک تیز بہاؤ میں پھنس گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 سوات کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو سوات کی واٹر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ریسکیو1122 اہلکاروں نے متاثرہ شخص فرمان اللہ سکنہ بیدرہ مٹہ تک رسائی حاصل کی اور اسے بحفاظت کنارے پر منتقل کر دیا۔ بعد ازاں ریسکیو میڈیکل ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ شہری کی حالت تسلی بخش ہے۔








