چارسدہ، شبقدر چارسدہ پولیس نے جمعرات کو کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر حملے اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 6 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا
چارسدہ،شبقدر پولیس کارروائیوں کا سلسلہ جاری، پولیس پر حملہ اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 6 اشتہاری مجرمان گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 04 جون (اے پی پی):چارسدہ، شبقدر چارسدہ پولیس نے جمعرات کو کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر حملے اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 6 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔تر جمان چارسدہ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔اسی سلسلے میں ڈی ایس پی شبقدر عبدالرشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر نوشیروان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر حملے سمیت مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب 6 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ دیگر مفرور عناصر کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔








