ڈاکٹر نجمہ افضل خان بطورِ خاتون محتسب سرگودھا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا بہترین انتخاب ہیں، ارم حامد حمید

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکنِ قومی اسمبلی ارم حامد حمید نے کہا کہ بطور خاتون محتسب سرگودھا ڈاکٹر نجمہ افضل خان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا بہترین انتخاب ہیں۔

سرگودھا ۔ 04 جون (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رکنِ قومی اسمبلی ارم حامد حمید نے کہا کہ بطور خاتون محتسب سرگودھا ڈاکٹر نجمہ افضل خان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا بہترین انتخاب ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ خاتون محتسب ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے مختصر عرصے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قابلِ قدر اقدامات کیے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ محتسب کا ادارہ خواتین کو جائیداد میں ان کا قانونی حق دلانے کے حوالے سے بھی بھرپور انداز میں کوشاں ہے ،یہ قانون انتہائی موثر ثابت ہو رہا ہے وراثتی جائیداد سے متعلق موصول ہونے والی متعدد شکایات پر فیصلے ہوچکے ہیں جوکہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا ریجن میں اب تک دو سو سے زائد شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ قانون کے موثر نفاذ کے نتیجے میں خواتین کے خلاف ہراسانی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے اور ادارہ خواتین کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہا ہے۔ رکنِ قومی اسمبلی ارم حامد حمید نے کہا کہ ہمیں خاتون محتسب ڈاکٹر نجمہ افضل خان کے تجربات اور خدمات سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ رکنِ قومی اسمبلی ارم حامد حمید نے خاتون محتسب پنجاب اور ریجنل آفس سرگودھا کے افسران و عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عوام بالخصوص خواتین کو درپیش مسائل کے بروقت حل کیلئے مزید موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔