وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاہے کہ تعلیم ایک مضبوط، پرامن اور ترقی یافتہ بلوچستان کی بنیاد ہے، ’’بلوچستان کا کوئی بچہ ٹاٹ پر نہیں بیٹھے گا‘‘ ہر بچے کو ڈیسک، بہتر تعلیمی سہولیات اور عزت و خود اعتمادی کے ساتھ سیکھنے کا حق حاصل ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کیا۔ میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ تعلیم ایک مضبوط، پرامن اور ترقی یافتہ …
تعلیم ایک مضبوط، پرامن اور ترقی یافتہ بلوچستان کی بنیاد ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 04 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاہے کہ تعلیم ایک مضبوط، پرامن اور ترقی یافتہ بلوچستان کی بنیاد ہے، ’’بلوچستان کا کوئی بچہ ٹاٹ پر نہیں بیٹھے گا‘‘ ہر بچے کو ڈیسک، بہتر تعلیمی سہولیات اور عزت و خود اعتمادی کے ساتھ سیکھنے کا حق حاصل ہوگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کیا۔
میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ تعلیم ایک مضبوط، پرامن اور ترقی یافتہ بلوچستان کی بنیاد ہے آج ہم نے شرح خواندگی میں اضافے، معیاری تعلیم کے فروغ اور ہر بچے کو باوقار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے اہم اصلاحاتی فیصلے کیے ہیں ،900 سکولوں میں ڈبل شفٹ تدریسی نظام، این سی ایچ ڈی اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ، یکساں ریڈنگ اینڈ رائٹنگ مٹیریل کا نفاذ، 3 ہزار سنگل روم سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر اور سرکاری سکولوں سے ٹاٹ کلچر کے مکمل خاتمے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،
میرا عزم واضح ہے ’’بلوچستان کا کوئی بچہ ٹاٹ پر نہیں بیٹھے گا‘‘،ہر بچے کو ڈیسک، بہتر تعلیمی سہولیات اور عزت و خود اعتمادی کے ساتھ سیکھنے کا حق حاصل ہوگا، ان اصلاحات پر عملدرآمد کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا اور صوبے کے دور دراز علاقوں کے سکولوں کا اچانک معائنہ بھی کروں گا۔








