اسسٹنٹ کمشنر غازی نےٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر لکڑی ترسیل کرنے والی دو گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا ۔
ہری پور ، اسسٹنٹ کمشنر غازی کاٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

مزید خبریں
ہری پور۔ 04 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر غازی نےٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر لکڑی ترسیل کرنے والی دو گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر غازی جنید آفتاب نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر لکڑی کی ترسیل میں ملوث دو گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا۔ کارروائی کے دوران گاڑیوں میں موجود لکڑی کی جانچ پڑتال کی گئی اور متعلقہ دستاویزات طلب کی گئیں۔ غیر قانونی نقل و حمل ثابت ہونے پر لکڑی اور گاڑیوں کو تحویل میں لے کر ذمہ دار افراد کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی کٹائی و ترسیل کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ جنگلات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں








