ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن مدثر حنیف بھٹی نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (ACE) پنجاب صوبے بھر میں بدعنوانی، کرپشن اور رشوت ستانی کے خلاف کارروائی کرنے والا ایک بااختیار سرکاری ادارہ ہے۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بدعنوانی اورشوت ستانی کےخلاف کارروائی کرنےوالا بااختیارسرکاری ادارہ ہے، ریجنل ڈائریکٹرسرگودھا

مزید خبریں
سرگودھا۔ 04 جون (اے پی پی):ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن مدثر حنیف بھٹی نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (ACE) پنجاب صوبے بھر میں بدعنوانی، کرپشن اور رشوت ستانی کے خلاف کارروائی کرنے والا ایک بااختیار سرکاری ادارہ ہے۔
انہوں نےبیان میں اینٹی کرپشن کے فرائض اور طریقہ کار سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب صوبے بھر میں بدعنوانی کےمقدمات کی چھان بین اورابتدائی انکوائری کرتا ہے،اس کے بنیادی کاموں میں رنگے ہاتھوں گرفتاری شامل ہے جس میں اگر کوئی سرکاری افسر یا اہلکار رشوت طلب کرے تو اینٹی کرپشن کی ٹیم مجسٹریٹ کی نگرانی میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرتی ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ بعداز انکوائری اور تفتیش کرپشن، غبن اور غیر قانونی کاموں کے ٹھوس ثبوت ملنے پر متعلقہ افراد اور افسران کے خلاف مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔ جعلی درخواستوں کی روک تھام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ محکمے نے بوگس یا انتقامی درخواستوں کی روک تھام کے لیے طریقہ کار کو سخت اور باقاعدہ بنایا ہوا ہے تاکہ بلیک میلنگ کا سدِباب کیا جا سکے۔ انہوں نے شکایات کے اندراج کے حوالے سے کہا کہ اگر آپ کو کسی سرکاری محکمے میں بدعنوانی یا رشوت ستانی کا سامنا ہے تو آپ متعلقہ ریجنل ڈائریکٹوریٹ میں باقاعدہ ثبوت کے ساتھ درخواست دے سکتے ہیں۔ مزید رہنمائی ،معلومات اور تازہ ترین کارروائیوں کی تفصیلات جاننے کے لیے آپ اینٹی کرپشن پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ کی جانب سے ہونے والی تازہ ترین کارروائیوں اور چھاپوں کی تفصیلات ان کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں۔








