ابوظہبی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 28 دسمبر سے شروع ہوگا

ابوظہبی ۔ یکم نومبر (اے پی پی) سابق عالمی نمبر ایک سربین سٹار نوویک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس واورینکا رواں برس دسمبر میں ابوظہبی میں شیڈول نمائشی ایونٹ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ ابوظہبی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 28 دسمبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا اور 30 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ دونوں کھلاڑی انجری کے باعث طویل بریک کے بعد دوبارہ ٹینس کورٹس میں ایکشن میں …

ابوظہبی ۔ یکم نومبر (اے پی پی) سابق عالمی نمبر ایک سربین سٹار نوویک جوکووچ اور سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس واورینکا رواں برس دسمبر میں ابوظہبی میں شیڈول نمائشی ایونٹ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ ابوظہبی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 28 دسمبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا اور 30 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ دونوں کھلاڑی انجری کے باعث طویل بریک کے بعد دوبارہ ٹینس کورٹس میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ جوکووچ نے کہنی جبکہ واورینکا نے گھٹنے کی انجری کے باعث ریسٹ آف سیزن سے دستبرداری اختیار کر رکھی ہے۔ جوکووچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ابوظہبی ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے نئے سیزن میں بھرپور انداز سے شرکت کرنا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا، واورینکا نے کہا کہ ان کی حالت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے اور کورٹ میں واپسی کیلئے بے چین ہیں، جاندار کم بیک کیلئے سخت محنت کروں گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply