لیسکو نے گزشتہ ماہ مئی میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 1 کروڑ 13 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی، 305 مقدمات درج کئے اور 11 ملزمان کو گرفتار کیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق مئی 2026 کے دوران لیسکو کے مختلف سرکلز میں بجلی چوری کے 836 کیسز سامنے آئے جن میں 832 گھریلو اور 4 زرعی کنکشن شامل تھے۔
لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون، مئی میں 1کروڑ 13 لاکھ روپے ریکور، 305مقدمات درج

مزید خبریں
لاہور۔5جون (اے پی پی):لیسکو نے گزشتہ ماہ مئی میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 1 کروڑ 13 لاکھ سے زائد کی ریکوری کی، 305 مقدمات درج کئے اور 11 ملزمان کو گرفتار کیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق مئی 2026 کے دوران لیسکو کے مختلف سرکلز میں بجلی چوری کے 836 کیسز سامنے آئے جن میں 832 گھریلو اور 4 زرعی کنکشن شامل تھے۔کارروائیوں کے دوران بجلی چوروں کو مجموعی طور پر 16 لاکھ 49 ہزار 641 یونٹس چارج کیے گئے جبکہ ان کے خلاف 6 کروڑ 98 لاکھ 3 ہزار 418 روپے کے ڈیٹیکشن بلز جاری کیے گئے۔
اس عرصے میں 1 کروڑ 13 لاکھ 60 ہزار 799 روپے کی ریکوری بھی کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق اوکاڑہ سرکل میں سب سے زیادہ 277 کیسز جبکہ ایسٹرن لاہور سرکل میں 156 کیسز سامنے آئے۔ لیسکو نے مجموعی طور پر 831 ایف آئی آرز کے اندراج کی درخواستیں جمع کروائیں جن میں سے 305 ایف آئی آرز درج ہوئیں جبکہ 11 افراد کو گرفتار کیا گیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے اور قومی وسائل کے تحفظ کے لیے بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔








