انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)اور سانریو نے خواتین کے ٹی20 ورلڈ کپ 2026کے موقع پر ایک منفرد عالمی شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پہلی بار ہیلو کٹی اور اس کے دوستوں کو بین الاقوامی کرکٹ سے جوڑا جائے گا۔ اس تعاون کا مقصد نوجوان نسل، خصوصاً بچوں، جین زی اور ملینیلز کو کرکٹ کی جانب راغب کرنا اور خواتین کی کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ …
آئی سی سی اور سانریو کا خواتین کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے موقع پر ایک منفرد عالمی شراکت داری کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔5جون (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)اور سانریو نے خواتین کے ٹی20 ورلڈ کپ 2026کے موقع پر ایک منفرد عالمی شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پہلی بار ہیلو کٹی اور اس کے دوستوں کو بین الاقوامی کرکٹ سے جوڑا جائے گا۔ اس تعاون کا مقصد نوجوان نسل، خصوصاً بچوں، جین زی اور ملینیلز کو کرکٹ کی جانب راغب کرنا اور خواتین کی کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ کرنا ہے۔یہ شراکت داری انگلینڈ اور ویلز میں 12جون سے 5جولائی 2026تک منعقد ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں شروع کی گئی ہے۔ اس کے تحت خصوصی مشترکہ برانڈڈ مصنوعات، اسٹیڈیم میں سرگرمیاں، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا مہمات اور شائقین کے لیے منفرد تجربات متعارف کرائے جائیں گے۔
اعلان کی تقریب لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا اور سانریو کی چیف آپریٹنگ آفیسر سلویہ فیگینی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا کا کہنا تھا کہ اس شراکت داری کا مقصد نئی نسل کے لیے خوشی، تعلق اور ثقافتی ہم آہنگی کے مواقع پیدا کرنا ہے تاکہ وہ کرکٹ سے جڑ سکیں۔ ان کے مطابق ہیلو کٹی دوستی، مہربانی اور تخلیقی صلاحیتوں کی علامت ہے، جو خواتین کی کرکٹ کی بنیادی اقدار سے بھی مطابقت رکھتی ہیں۔
سانریو کی چیف آپریٹنگ آفیسر سلویہ فیگینی نے کہا کہ کھیل ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں دوستی، احترام اور باہمی تعاون جیسی اقدار فروغ پاتی ہیں، اور یہ شراکت داری دنیا بھر کے نوجوانوں کو کرکٹ سے متعارف کرانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ہیلو کٹی اور اس کے دوست ٹورنامنٹ کے دوران مختلف اہم میچوں میں شائقین کا استقبال کریں گے اور خصوصی سرگرمیوں کا حصہ بنیں گے، جن میں انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا، بھارت بمقابلہ پاکستان، آسٹریلیا بمقابلہ بھارت، دونوں سیمی فائنلز اور فائنل شامل ہیں۔اس شراکت داری کو خواتین کی کرکٹ کی تشہیر، نئے شائقین کو متوجہ کرنے اور کھیل کو روایتی مارکیٹس سے باہر عالمی سطح پر مزید فروغ دینے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔








