پی ڈی ایم اے پنجاب کی مون سون بارشوں کے باعث نقصانات کے بارے میں رپورٹ جاری کردی،رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 21 شہری جاں بحق اور154 زخمی ہوئے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کیمطابق سیلابی ریلے میں بہنے یا پھنسے ہونے سے متعلق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 21 شہری جاں بحق ،154 زخمی ہوئے ،ترجمان پی ڈی ایم اے

مزید خبریں
لاہور۔23جولائی (اے پی پی):پی ڈی ایم اے پنجاب کی مون سون بارشوں کے باعث نقصانات کے بارے میں رپورٹ جاری کردی،رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 21 شہری جاں بحق اور154 زخمی ہوئے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کیمطابق سیلابی ریلے میں بہنے یا پھنسے ہونے سے متعلق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال مون سون کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے2 ، عمارات گرنے سے15 ،کرنٹ لگنے سے 3 اور پانی میں ڈوبنے سے1 شخص جاں بحق ہوا۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مون سون بارشوں کے باعث38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔مون سون بارشوں کے باعث 1 مویشی ہلاک ہوا۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل میں انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے باعث اربن و فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت جاں بحق افراد کی فیملیز کو10 سے50 لاکھ تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے ڈی سیز کو دریائوں اور ندی نالوں کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ موسم برسات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کر یں،کچے مخدوش و خستہ حال مکانات میں ہرگز رہائش نہ رکھیں،خستہ حال عمارتوں اور بوسیدہ مکانات کی چھتیں گرنے کے باعث اموات ریکارڈ ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کا خیال رکھیں،انہیں بجلی کی تاروں،کھمبوں اور نشیبی علاقوں کے قریب ہرگز نہ جانیں دیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔








