اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):افغان طالبان رجیم کے زیرتسلط افغانستان ناکام ریاست،بھارتی تھنک ٹینک بھی حقائق پربول اٹھا۔تفصلات کے مطابق افغان طالبان رجیم کے اقتدارپرقبضے کے بعد افغان عوام مزید بدحالی کیساتھ ساتھ خطے میں سکیورٹی صورتحال بھی خراب ہوئی۔ابزرور ریسرچ فائونڈیشن نے افغان طالبان کے دور اقتدارمیں افغانستان کی سنگین صورتحال سے خبر دار کر دیا۔ ابزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے مطابق مارچ 2026کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے …
افغان طالبان رجیم کے زیرتسلط افغانستان ناکام ریاست،بھارتی تھنک ٹینک بھی حقائق پربول اٹھا

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):افغان طالبان رجیم کے زیرتسلط افغانستان ناکام ریاست،بھارتی تھنک ٹینک بھی حقائق پربول اٹھا۔تفصلات کے مطابق افغان طالبان رجیم کے اقتدارپرقبضے کے بعد افغان عوام مزید بدحالی کیساتھ ساتھ خطے میں سکیورٹی صورتحال بھی خراب ہوئی۔ابزرور ریسرچ فائونڈیشن نے افغان طالبان کے دور اقتدارمیں افغانستان کی سنگین صورتحال سے خبر دار کر دیا۔
ابزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے مطابق مارچ 2026کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے افغانستان کوغیر قانونی حراستوں کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دیا۔دسمبر2025 میں آسٹریلیا نے طالبان کے3وزرا اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس پر کڑی سفری اور مالی پابندیاں عائد کیں، افغان طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد افغانستان میں انسانی صورتِ حال مزید بگڑ کر شدید بحران کی شکل اختیار کرچکی ہے،طالبان رجیم نے خواتین کی تعلیم پر قدغن لگائی ،سابق حکومت کے حامیوں اور اقلیتوں کو بھی حملوں کا سامنا ہے،افغانستان کے سالانہ بجٹ کے ذرائع اور اخراجات کا نظام غیر شفاف جبکہ دیگر شعبوں کا فنڈز بھی اسلحے کی خریداری کیلئے مختص کیا گیا۔
افغانستان میں القاعدہ، فتنہ الخوارج سمیت دیگردہشتگردتنظیمیں خطے کے سکیورٹی خطرات کی نشاندہی کرتی ہیں۔ سابق امریکی سفارت کار اور ماہرِ امورِ افغانستان ینی فورزہائمر کے مطابق انسانی حقوق،خصوصاً خواتین،اقلیتوں اور میڈیاکی شدید خلاف ورزیوں کیساتھ ساتھ طالبان کا دہشتگرد گروہوں کو پنا ہ دینا ایک سنگین مسئلہ ہے۔نااہل اور قابض افغان طالبان رجیم افغانستان کوسنگین انسانی بحران اور دہشتگردی کی طرف دھکیل کرمزید تباہی کا شکار کررہی ہے۔








