گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صاف، سرسبز اور محفوظ ماحول آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
صاف، سرسبز اور محفوظ ماحول آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،گورنر سندھ

مزید خبریں
کراچی۔ 05 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صاف، سرسبز اور محفوظ ماحول آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ ماحولیات ہمیں زمین کے تحفظ اور پائیدار مستقبل کے لیے عملی اقدامات کا درس دیتا ہے۔گورنر سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہیں، جس سے نمٹنے کے لیے حکومت، سول سوسائٹی اور عوام کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ صرف حکومتی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری کا قومی فریضہ ہے۔انہوں نے عوام کو درخت لگانے، پانی کے محتاط استعمال اور توانائی کی بچت کو اپنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم کو قومی ذمہ داری سمجھ کر اپنانے کی ضرورت ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہر شہری ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے کم از کم ایک پودا ضرور لگائے اور پلاسٹک کے غیر ضروری استعمال سے گریز کرتے ہوئے ماحول دوست متبادل کو فروغ دے۔انہوں نے نوجوان نسل کو ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے، صفائی مہمات اور سبز سرگرمیوں میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
گورنر سندھ نے بتایا کہ سندھ بھر میں گرین انیشیٹو اور شجرکاری مہم کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جا رہی ہے تاکہ قدرتی وسائل کا تحفظ، پانی کے ضیاع کی روک تھام اور صاف ماحول کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔ گورنر سندھ نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ صاف ستھرا، سرسبز اور ماحول دوست سندھ ہمارا وژن ہے اور زمین کی بقاء و آنے والی نسلوں کا تحفظ ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔








