اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ کی زیر نگرانی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروگرام جاری ہے۔سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں ایئرپورٹ چوک ،ڈرائی پورٹ چوک ،سمبڑیال شہر اور مین روڈ کو خوبصورت لائٹوں و خوبصورت پینٹنگ سے سجایا گیا ہے
اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کی زیر نگرانی وزیراعلی کا ستھرا پنجاب پروگرام جاری
سیالکوٹ۔ 08 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ کی زیر نگرانی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروگرام جاری ہے۔سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں ایئرپورٹ چوک ،ڈرائی پورٹ چوک ،سمبڑیال شہر اور مین روڈ کو خوبصورت لائٹوں و خوبصورت پینٹنگ سے سجایا گیا ہے،انتہائی خوبصورت اور منظم میٹ، فروٹ ،سبزی اور خوبصورت فلاور مارکیٹ بھی قائم کی گئی ہے ، اس وقت سمبڑیال پل نہر پر خوبصورتی کے حوالے سے مرمت کا کام جاری ہے ،سمبڑیال شہر اور سیالکوٹ ایئرپورٹ روڈ کی صفائی اور فٹ پاتھ پر رنگ روغن کا کام جاری ہے ،اسسٹنٹ کمشنر کی نہ صرف شہر بلکہ گائوں گائوں بھی ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی مہم جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر شہر کا سروے کررہے ہیں اور تجاوزات، غیرقانونی منی پٹرول پمپس ،ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والےریڑھی بانوں اور تھڑوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی طرح ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ٹی ایم اے سمبڑیال کا عملہ صفائی میں بھرپور حصہ لے رہا ہے ،شجرکاری مہم کے تحت گرین بیلٹ پر پودوں کی دیکھ بھال اور ان کو پانی دینے کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔









