اٹک ،پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان سے 2660 گرام چرس اور ایک ملزم سے 15 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی

پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان سے 2660 گرام چرس اور ایک ملزم سے 15 لیٹر شراب برآمد کر لی

اٹک۔ 08 جون (اے پی پی):پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان سے 2660 گرام چرس اور ایک ملزم سے 15 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیصل خان نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ آکاش خان ولد عادل خان سکنہ حسن ابدال سے 1500 گرام چرس جبکہ تھانہ بسال پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مدثر اقبال نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ رمضان گل ولد گل محمد سکنہ کوہاٹ سے 1160 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ تھانہ صدر اٹک پولیس کے سب انسپکٹر محمود احمد نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ پرویز ولد اللہ دین سکنہ شین باغ تحصیل و ضلع اٹک سے 15 لیٹر شراب برآمد ہونے پر گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ھے۔