بھکر ،محرم الحرام سے قبل سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن تیز، ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس ان ایکشن

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور محرم الحرام سے قبل مؤثر سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔تمام سرکل افسران، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں

بھکر۔ 08 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور محرم الحرام سے قبل مؤثر سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔تمام سرکل افسران، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری، ایلیٹ فورس، لیڈیز سٹاف، انٹیلی جنس اور سکیورٹی ونگ کے جوان بھی سرچ آپریشن میں شریک ہیں۔

سرچ آپریشن کے دوران عارضی کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد، جرائم پیشہ اور مشتبہ عناصر کی جانچ پڑتال، غیر رجسٹرڈ افراد کی تصدیق، پولیس ایپلیکشن کا مؤثر استعمال، اہم اور حساس مقامات کی تلاشی سمیت دیگر حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس جامع سرچ آپریشن کا مقصد محرم الحرام کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانا، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرنا اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کا بروقت تدارک کرنا ہے۔