پولیس کی جانب سے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے ماہ جون 2026کے پہلے ہفتے میں90مجرمان اشتہاری اور 32عدالتی مفروران کے علاوہ دیگر 95ملزمان گرفتار کئے گئے
احمدپورشرقیہ ،ماہ جون 2026 کے پہلے ہفتے 90مجرمان اشتہاری اور 32عدالتی مفرور ان کے علاوہ95ملزمان گرفتار

مزید خبریں
احمدپورشرقیہ۔ 08 جون (اے پی پی):پولیس کی جانب سے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے ماہ جون 2026کے پہلے ہفتے میں90مجرمان اشتہاری اور 32عدالتی مفروران کے علاوہ دیگر 95ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ڈی پی او بہاولپور رانا عبدالوہاب نے افسران کو ہدایات دی ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم پیشہ افراد کا تعاقب کرکے انکو کیفر کردار تک پہنچانے کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اورانا عبدالوہاب نے جدید ٹیکنالوجی پر زور دیا۔ اسی سلسلے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے بہاولپور پولیس نے رواں ماہ میں اب تک مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے Aکیٹگری کے06مجرمان اشتہاری اور Bکیٹگری کے 84 مجرمان اشتہاری سمیت کل 90مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے32عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 66مقدمات درج کے ملوث ملزمان کے قبضہ سے 13کلو 190گرام چرس، 02کلو 240گرام کرسٹل آئس، 963لیٹر شراب ، 140لیٹر لہن اور 02عدد چالوبھٹیاں برآمد کیں۔ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے بہاولپور پولیس نے 24مقدمات درج کرکے 24ملزمان کو گرفتار کیا ان کے قبضہ سے 02عدد رائفل، 02عدد ریوالور،20عدد پسٹل 30بور اور 163راوند برآمد کئے۔اسی طرح تھانہ ڈیراور پولیس نے بھٹی سرقہ مویشی گینگ کے 05ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 06لاکھ روپے سے زائد کا مال مویشی برآمد کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسررانا عبدالوہاب نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، جدید تکنیکی استعارات کا استعمال جرم کو ہونے سے پہلے روک سکتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جا کر انکو انجام تک پہنچایا جائے جس کے وہ مستحق ہیں








