ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس محکمہ صحت آبادی کے تعاون سے "چیلنج والی بال میچ”وسیم شیخ بھکر کلب، علی محمد چاند کلب، جون شاہ کلب اور سلیم چھینہ کلب کے مابین میچ کا انعقاد ہوا۔
بھکر ،بڑھتی آبادی کے خلاف آگاہی مہم، بھکر میں والی بال میچ کا انعقاد، نوجوانوں کی بھرپور شرکت

مزید خبریں
بھکر۔ 08 جون (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ جنرل پاپولیشن ویلفیئر محکمہ صحت و آبادی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اور سی ای او محکمہ صحت و آبادی بھکر ڈاکٹر مظہر عباس خان کی ہدایت پر بسلسلہ عوامی آگاہی مہم وسیم سٹیڈیم داجل روڈ بھکر میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس محکمہ صحت آبادی کے تعاون سے "چیلنج والی بال میچ”وسیم شیخ بھکر کلب، علی محمد چاند کلب، جون شاہ کلب اور سلیم چھینہ کلب کے مابین میچ کا انعقاد ہوا۔
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مرید اصغر خان نے کہا کہ محکمہ صحت و آ با دی بھکر کی جا نب سے نوجوانوں کو مثبت اور صحت مندا نہ سر گر میوں کے موا قع فر اہم کر نا اور نو جوا ن نسل کی ذ ہنی صلا حتو ں کو پختہ کر نے کیسا تھ سا تھ ضلع میں کھیلوں کو فر وغ دینا ہے۔ یہ با ت انہوں نے میچ کے اختتام پرکھلاڑیوں اور دیگر شرکا ءسے خطا ب کر تے ہو ئے کہی۔اس مو قع پر ڈپٹی ڈسٹر کٹ پا پو لیشن ویلفیئر آ فیسر ( سی اینڈٹی )محمد رمضان اعوان،سماجی رہنماوں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد مو جو د تھی۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مرید اصغر خان نے مذید کہا کہ صحت مند جسم صحت مند دماغ کا ضامن ہے۔ ملک کی بڑھتی ہو ئی آ با دی ایک قومی مسئلہ ہے جو کہ ملک کی معا شی اور سماجی تر قی کی را ہ میں بڑ ی ر کا وٹ ہے اس ضمن میں محکمہ صحت و آبا دی بھکر کے اس پلیٹ فا رم کے تو سط سے نو جوا ن نسل میں بھر پو ر آ گا ہی عام کرنا ہمارا مقصد ہے۔۔ڈ پٹی ڈ سٹر کٹ پا پو لیشن ویلفیئر آ فیسر ( سی اینڈٹی ) محمد رمضا ن اعوان نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ بہبود آبادی پروگرام کا بنیا دی مقصد یہ ہے کہ معا شر ے کے تما م مکا تب فکر نوجوان،علماءکرام، اسا تذہ ، سیاسی و سما جی رہنما ،این جی اوز اور مجمو عی معا شر ے کے افراد بڑ ھتی ہو ئی آ با دی او ر اس سے پیدا ہو نے والے مسا ئل کے با رے آگا ہی عام کرنے میں محکمہ صحت و آبا دی کیسا تھ بھر پو ر تعا ون کر یں تا کہ ملک کی بڑ ھتی ہو ئی آبا دی کو کنٹر ول کر کے اسے تر قی کی راہ پر گا مز ن کیا جا سکے۔ میچ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مرید اصغر خان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان اعوان نے اول اور دوم پو زیشنز حا صل کر نے والی ٹیموں کے کھلاڑیو ں میں خصوصی انعا ما ت تقسیم کئے








