زیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ ،ایم پی اے اجمل خان چانڈیا اور ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی زیرِ صدارت ضلع کونسل ہال میں محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیےضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا
مظفرگڑھ ،محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 08 جون (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ ،ایم پی اے اجمل خان چانڈیا اور ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی زیرِ صدارت ضلع کونسل ہال میں محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیےضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی سمیر، لائسنس داران، علمائے کرام، اہلِ تشیع رہنماؤں، جلوس و مجالس کے منتظمین، متعلقہ محکموں کے افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان، سکیورٹی، صفائی ستھرائی، لائٹنگ، نکاسی آب، ٹریفک مینجمنٹ، طبی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ شرکاء کی جانب سے پیش کردہ تجاویز اور مسائل کے حل کےلئے متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق محرم الحرام کے دوران عزاداران کو پرامن، محفوظ اور سہولتوں سے آراستہ ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی، اتحاد، رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ حکومت پنجاب کے ضابطہ اخلاق کے مطابق صرف منظور شدہ اور شیڈول میں شامل جلوسوں اور مجالس کے انعقاد کی اجازت ہوگی جبکہ کسی نئے جلوس یا مجلس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔ جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی جبکہ حساس مقامات کی خصوصی نگرانی کی جائے گی تاکہ عزاداران کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس کی بحالی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب، رکاوٹوں کے خاتمے اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ باہمی رابطے اور مؤثر کوآرڈینیشن کے ذریعے اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات یقینی بنائے جا سکیں








