گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھرمیں 1417ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق، 1658زخمی ہوگئے، ر یسکیو 1122

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1417ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق جبکہ 1658زخمی ہوگئے ۔ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1417ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 745افراد شدید زخمی ہوگئے

لاہور۔8جون (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1417ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق جبکہ 1658زخمی ہوگئے ۔ترجمان ریسکیو1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1417ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 745افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔913معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (79فیصد)موٹر سائیکلوں کی ہے۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 946ڈرائیوز،68کم عمرڈرائیور، 583مسافراور142پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ233ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں ،جس میں صوبائی دارالحکومت274متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان 96حادثات میں 108متاثرین کے ساتھ دوسر ے، گوجرانوالہ 86حادثات میں 95متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان حادثات کے کل1671متاثرین میں 1317مرد اور354خواتین شامل ہیں۔ ٹریفک حادثات میں 1501موٹرسائیکل،90آٹورکشے،161کاریں،27وین،15مسافر بسیں،56ٹرک اور81دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔