فیصل آباد میں مفت میت منتقلی ایمبولنس سروس کا باقاعدہ افتتاح

فیصل آباد میں میت منتقلی ایمبولنس سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا، ریسکیو 1122 کی خصوصی ایمبولینس سروس دیں گی، تربیت یافتہ عملہ میت کو مکمل عزت واحترام کے ساتھ گھر یا مطلوبہ مقام تک منتقل کرے گا۔ سروس مفت فراہم کی جائے گی۔ ترجمان زاہد لطیف نے بتایا کہ فیصل آباد میں میت منتقلی ایمبولنس سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ریسکیو 1122 فیصل آباد کے سنٹرل ریسکیو اسٹیشن

فیصل آباد۔ 08 جون (اے پی پی):فیصل آباد میں میت منتقلی ایمبولنس سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا، ریسکیو 1122 کی خصوصی ایمبولینس سروس دیں گی، تربیت یافتہ عملہ میت کو مکمل عزت واحترام کے ساتھ گھر یا مطلوبہ مقام تک منتقل کرے گا۔ سروس مفت فراہم کی جائے گی۔ ترجمان زاہد لطیف نے بتایا کہ فیصل آباد میں میت منتقلی ایمبولنس سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ریسکیو 1122 فیصل آباد کے سنٹرل ریسکیو اسٹیشن، جی ٹی ایس چوک میں میت منتقلی سروس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں رکن پنجاب اسمبلی و چیئرمین کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ چوہدری عارف محمود گل، میڈیا نمائندگان اور معززینِ شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میتوں کی باعزت اور بروقت منتقلی کے لیے خصوصی میت منتقلی ایمبولینس سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔تقریب کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے بتایا کہ کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے فراہم کی جانے والی سرکاری ہسپتالوں سے میت منتقلی سروس عام شہریوں کے لیے مکمل طور پر مفت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہری کو میت کی منتقلی کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی۔ ریسکیو 1122 کا تربیت یافتہ عملہ میت کو مکمل عزت واحترام کے ساتھ گھر یا مطلوبہ مقام تک منتقل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سروس کا مقصد غم کی گھڑی میں شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور ان کے مالی بوجھ میں کمی لانا ہے۔رکن پنجاب اسمبلی و چیئرمین کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ چوہدری عارف محمود گل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے میت منتقلی سروس کا آغاز ایک قابلِ تحسین اور عوام دوست اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ یہ سروس خصوصاً ایسے خاندانوں کے لیے معاون ثابت ہوگی جو مالی مشکلات کے باعث میت کی منتقلی میں دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 نے ہمیشہ عوامی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور میت منتقلی سروس کا آغاز بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے سروس کا معائنہ کیا اور اس اقدام کو عوامی فلاح کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔