ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن ڈاکٹر ارشاد احمد کا فیصل آباد میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات کا جائز ہ

فیصل آباد۔ 08 جون (اے پی پی):ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن ڈاکٹر ارشاد احمد نے فیصل آباد میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے امیدواروں کی سہولت کے لئے کئے گئے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری جبکہ ڈائریکٹر پنجاب پبلک سروس کمیشن محمد شبیر نے ممبر پی پی ایس سی کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر …

فیصل آباد۔ 08 جون (اے پی پی):ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن ڈاکٹر ارشاد احمد نے فیصل آباد میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے امیدواروں کی سہولت کے لئے کئے گئے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری جبکہ ڈائریکٹر پنجاب پبلک سروس کمیشن محمد شبیر نے ممبر پی پی ایس سی کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام فیصل آباد میں مختلف محکمہ جات کی آسامیوں کے تحریری امتحان جاری ہیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ایڈمن آفیسر،انفورسمنٹ آفیسر اور آڈٹ آفیسر کے امتحان کا انعقاد کیا جا رہا ہے اسی طرح لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں بلڈنگ انسپکٹر کی آسامیوں کا امتحان بھی جاری ہے۔بورڈ آف ریونیو میں آئی ٹی مینجر کی آسامیوں کا امتحان بھی لیا جا رہا ہے۔ امتحان کے انعقاد کے لئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ فیصل آباد میں قائم امتحانی مراکز کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے پولیس اہلکاروں اور ریسکیو اہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن ڈاکٹر ارشاد احمد نے فیصل آباد میں قائم امتحانی مراکز کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، امیدواروں کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات اورموبائل فون سگنل جیمرز کو چیک کیا۔امیدواروں کے لئے ٹھنڈے پانی، امتحانی مرکز میں لگائے گئے پنکھے اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ریجنل انچارج فیصل آباد محمد عاصم نے ممبر پی پی ایس سی کو انتظامات کے حوالے سے تفصیلا آگاہ کیا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام دو روزہ امتحانی سلسلہ میں فیصل آباد سمیت تقریبا30 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔