جنوبی افریقہ ،جوہانسبرگ میں فائرنگ کے واقعے میں 12افراد ہلاک

جنوبی افریقہ کے شہرجوہانسبرگ کے مشرق میں واقع کلیولینڈ کے علاقے میں ایک بستی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔

جوہانسبرگ ۔10جون (اے پی پی):جنوبی افریقہ کے شہرجوہانسبرگ کے مشرق میں واقع کلیولینڈ کے علاقے میں ایک بستی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق پولیس نے بدھ کو بتایا کہ حملہ جمپرز نامی بستی میں کیا گیا۔ پولیس نے 10 سے زائد مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کر دی ہے۔