موچکو پولیس کی کارروائیاں ،4 سمگلرز گرفتار،155بورے سمگل شدہ چھالیہ برآمد

موچکو پولیس نے چھالیہ کی سمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 4مبینہ سمگلرز کو گرفتار کرکے ان کی گاڑیوں سے 155بورے سمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی

کراچی۔ 10 جون (اے پی پی):موچکو پولیس نے چھالیہ کی سمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 4مبینہ سمگلرز کو گرفتار کرکے ان کی گاڑیوں سے 155بورے سمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی ۔بدھ کو ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں پولیس نے بلوچستان سے آنے والی ویگو گاڑی سے 85بورے سمگل شدہ چھالیہ برآمد کرکے دو سمگلرز دیدار علی اور خان محمد کو گرفتارکرلیاجبکہ دوسری کارروائی کے دوران پولیس نے موچکو چیک پوسٹ پر نان کسٹم پیڈ چھالیہ سے لوڈ مزداٹرک پکڑکردو ملزمان محمدناصر اورمحمد ارشدکو گرفتار کرکے مزداسے 70بورے سمگل شدہ چھالیہ برآمدکرلی۔پولیس نے برآمدشدہ چھالیہ اور گاڑیوں کو مزید تفتیش کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا ہے۔