ایس ایس جی سی حکام کی ڈپٹی کنٹرولر امتحانات قاضی محمد انورخان سے ملاقات، تعلیمی نتائج پر تبادلہ خیال

ایس ایس جی سی سمنگلی زون کوئٹہ کے انچارج حاجی نصیر لہڑی اور شمشاد خان نے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات قاضی محمد انور سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

کوئٹہ۔ 10 جون (اے پی پی):ایس ایس جی سی سمنگلی زون کوئٹہ کے انچارج حاجی نصیر لہڑی اور شمشاد خان نے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات قاضی محمد انور سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مختلف تعلیمی امور، بالخصوص گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جیلم کاریز کے سالانہ امتحانی نتائج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر حاجی نصیر لہڑی اور شمشاد خان نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جیلم کاریز کے حالیہ نتائج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے متعدد طالبات امتحانات میں کامیاب نہ ہو سکیں، جس کے باعث والدین اور اساتذہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور طالبات کی کامیابی کے تناسب میں اضافہ کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ڈپٹی کنٹرولر امتحانات قاضی محمد انور نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں اس مسئلے پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور امتحانی نتائج کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے اور تدریسی عملہ مل کر ایسی حکمت عملی مرتب کریں گے جس سے طالبات کی تعلیمی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے اور اسکول کا مجموعی رزلٹ بہتر ہو۔ملاقات کے دوران اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جیلم کاریز کے تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے اور طالبات کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ آئندہ امتحانات میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

مزید خبریں