وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا ‏مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا ‏مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ‏مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے بہادر جوانوں کی شہادت کی خبر نے دل کو انتہائی رنجیدہ کر دیا ہے، پاک فوج کے جوانوں کی بے مثال قربانیاں، پیشہ وارانہ خدمات اور وطن کے دفاع کے لئے دی جانے والی لازوال قربانیاں ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ انہوں نےشہدا کے درجات کی بلندی، مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے لئے دعا کی اور کہا کہ اس المناک سانحہ پر پوری قوم غمزدہ ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے اہلِخانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، قوم شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کے اہلِخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

مزید خبریں