آئیسکو کا عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے (کل )جمعرات کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مین ٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی …

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) نے (کل )جمعرات کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مین ٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

11 جون 2026 اسلام آباد سرکل صبح 7 بجے سے 11 بجے تک،کھنہ ڈاک، کھنہ ایسٹ، کھنہII/قدیر روڈ، النور کالونی، شریف آباد، غوری گارڈن فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل صبح 7 بجے سے 11 بجے تک،رحمت آبادI، تکبیرI، چکلالہ، کوٹ جبّی فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل صبح 7 بجے سے 11 بجے تک، سیکٹرIV، اے پی ایچ ایس، پی اے ایف، رینج روڈ، سہام، چکرا، I14/3، گولڑہ، اظہر آباد، زرکون ہائٹس، نیو اظہر آباد، جھنگی، قائداعظم ہسپتال، سی ڈبلیو او، شمس کالونی فیڈرز،اٹک سرکل صبح 7 بجے سے 11 بجے تک،کچہری، دارالاسلام کالونی، اٹک کینٹ فیڈرز،صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک،دریک فیڈر،چکوال سرکل صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک،

جمالوال، مینگن فیڈرز،جی ایس او سرکل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک،132 کے وی نیو واہ تا POF لائن ،صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک،132 کے وی چکوال۔بھگوال-تلہ گنگ لائن، 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری لائن، 132 کے وی نیو واہ-باہترموڑلائن اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔

 

مزید خبریں
کمشنر سرگودھا ڈویژن کا ضلع بھکر کا دورہ، محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیا سرگودھا۔ 10 جون (اے پی پی):کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نےریجنل پولیس آفیسرآصف شہزاد کے ہمراہ ضلع بھکر کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے انتظامات،سکیورٹی پلان اور جلوس و مجالس کے روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے شہر کے مختلف حساس مقامات، مرکزی جلوس روٹس اور تعزیہ گاہوں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر بھکر احسان علی جمالی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد رفیق اعوان،ضلعی انتظامیہ، پولیس افسران، صدر انجمن تاجر ان رانا محمد اشرف، مرکزی لائسنسدارجلوس و مجالس سید قلب عباس نقوی ، ضلعی امن کمیٹی کے اراکین اوردیگر متعلقہ شخصیات بھی موجود تھیں۔کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نےموقع پر انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کےدو ران سٹریٹ لائٹس بحالی،صفائی ستھرائی،ٹریفک مینجمنٹ، سبیلوں کے قیام اور عزاداران کے لیے ٹھنڈے و میٹھے پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دیں تاکہ ضلع میں مثالی امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے لیے تیار کردہ سکیورٹی پلان پربھرپور عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مکمل فعالیت برقرار رکھی جائے اور تمام جلوسوں اور مجالس کے مقامات کی مرکزی کنٹرول روم سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران جدید مانیٹرنگ سسٹم،پولیس گشت اور مربوط سکیورٹی اقدامات کے ذریعے امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔