ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے تھانہ سٹی کا دورہ کیا اور مجموعی کارکردگی، ریکارڈ و سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او نے تھانہ میں موجود درخواست گزاروں سے ملاقات کی،
ڈی پی او ہری پور کا تھانہ سٹی کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 11 جون (اے پی پی):ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے تھانہ سٹی کا دورہ کیا اور مجموعی کارکردگی، ریکارڈ و سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او نے تھانہ میں موجود درخواست گزاروں سے ملاقات کی، ان کے مسائل دریافت کئے، پولیس کے رویے، شکایات کے ازالے اور فراہم کی جانے والی سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔ ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں اور شکایات پر فوری، شفاف اور میرٹ کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے، عوام کے جان و مال کے تحفظ، تھانوں کی سکیورٹی کو مضبوط اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔








