کراچی کی ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹائون کے علاقے شاہ فیصل کالونی، بلوچ گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کوسیل کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی۔
ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا بلوچ گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

مزید خبریں
کراچی۔ 11 جون (اے پی پی):کراچی کی ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹائون کے علاقے شاہ فیصل کالونی، بلوچ گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کوسیل کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی۔جمعرات کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔ایس ڈی پی او اورنگی ٹائون کی زیرنگرانی سرچ آپریشن میں ایس ایچ او اورنگی ٹائون کے ہمراہ پولیس کی نفری و لیڈیز اور انٹیلی جنس سٹاف اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ۔سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لاناتھا۔








