کولن منرو نے کیلنڈر ایئر میں دو ٹی ٹونٹی سنچریاں بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی

راجکوٹ ۔ 04 نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین کولن منرو نے کیلنڈر ایئر میں دو ٹی ٹونٹی سنچریاں بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی، منرو نے اس سے قبل رواں سال جنوری میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ بھی سنچری سکور کی تھی، وہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں دو سنچریاں بنانے والے نیوزی لینڈ کے دوسرے اور مجموعی طور پر …

راجکوٹ ۔ 04 نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین کولن منرو نے کیلنڈر ایئر میں دو ٹی ٹونٹی سنچریاں بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی، منرو نے اس سے قبل رواں سال جنوری میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ بھی سنچری سکور کی تھی، وہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں دو سنچریاں بنانے والے نیوزی لینڈ کے دوسرے اور مجموعی طور پر چوتھے بلے باز بن گئے، انہوں نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل برینڈن میک کولم، کرس گیل اور ایون لیوس کو بھی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں دو، دو سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply