کولن منرو کی ریکارڈ ساز سنچری، نیوزی لینڈ نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 40رنز سے ہرا دیا

راجکوٹ ۔ 04 نومبر (اے پی پی) کولن منرو کی ریکارڈ ساز سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 40 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں پر 196 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، کولن منرو نے جارحانہ بلے بازی کا …

راجکوٹ ۔ 04 نومبر (اے پی پی) کولن منرو کی ریکارڈ ساز سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 40 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں پر 196 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، کولن منرو نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب درگت بنائی، منرو نے 58 گیندوں پر 7 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 109 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور ناٹ آﺅٹ رہے، جواب میں بھارتی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 156 رنز تک محدود رہی۔

مزید خبریں

Leave a Reply