امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ ختم کر دی ہے ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ممکنہ معاہدے کے بڑے حصوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

مریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ ختم کر دی ہے اور ایران نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ممکنہ معاہدے کے بڑے حصوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

واشنگٹن؍تہران۔12جون (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ ختم کر دی ہے اور ایران نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ممکنہ معاہدے کے بڑے حصوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ سی این این کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان کیا کہ ایک عظیم تصفیہ طے پا گیا ہے جس سے ایران کے ساتھ تنازعہ حل اور آبنائے ہرمز کھل جائے گی۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب کسی مغربی ملک میں ہو گی ۔ وہ اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے بلکہ ان کی جگہ نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ شنہوا کے مطابق ایران نے بھی کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ معاہدے کے اہم حصوں کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مفاہمت کی ممکنہ یادداشت کے اہم حصے تکمیل کے قریب ہیں۔ انہوں نے ایران کے سرکاری پریس ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ معاہدے کے متن کے بڑے حصوں کو تقریباً حتمی شکل دے دی گئی ہے۔