وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز کمبائنڈ ملٹری ہسپتال(سی ایم ایچ) پشاور کا دورہ کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سی ایم ایچ پشاور آمد، پاک فوج اور فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی عیادت کی

مزید خبریں
پشاور ۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ پشاور میں پاک فوج اور فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی عیادت کی۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی فردا ًفردا ًزخمی اہلکاروں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ انہوں نے پاک فوج اور ایف سی اہلکاروں کے جذبے اور فرض شناسی کو سراہا اور زخمی اہلکاروں کے بلند حوصلے کی تعریف کی ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہلکاروں کے علاج معالجے کے بارے میں ڈاکٹرز سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے جوانمردی سے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، آپ قوم کے ہیرو ہیں، ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ آپ جیسے بہادر سپوتوں کے ہوتے ہوئے دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا حکومت کے چیف سیکرٹری شہاب علی، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری نذیر احمد گاڑا بھی موجود تھے۔








