پشاور کی تھانہ گلبہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے زریعے غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پشاور، غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
پشاور۔ 12 جون (اے پی پی):پشاور کی تھانہ گلبہار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے زریعے غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تر جمان کیپٹل سٹی پولیس پشاورکے مطابق ڈی ایس پی گلبہار سرکل احسان مروت خان کی نگرانی میں ایس ایچ او عدنان افضل نے خفیہ اطلاع پر دیگر پولیس نفری کے ہمراہمین جی ٹی روڈ نزد لاہور اڈہ کے قریب کارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر بین الصوبائی اسلحہ سمگلر عبد الحیات کو گرفتار کرکے گاڑی سے 20 عدد رائفل، 40 عدد میگزینز سمیت اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی تحویل میں لے لی ، ملزم نے دوران تفتیش اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔









