چیئرمین دڑی ٹاؤن کی زیر صدارت محرم الحرام کی تیاریوں بارے میٹنگ

چیئرمین دڑی ٹاؤن سردار شاہ رخ انور خان سیال کی زیر صدارت محرم الحرام کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ ہوئی

لاڑکانہ۔ 12 جون (اے پی پی):چیئرمین دڑی ٹاؤن سردار شاہ رخ انور خان سیال کی زیر صدارت محرم الحرام کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ ہوئی۔محرم الحرام کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئےعلما کی میٹنگ سیال ہائوس میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں اہل تشیع کے معززین علمائے کرام نے شاہ رخ انور خان سیال کو محرم الحرام کے ماتمی جلوس، سبیل کے روٹس کی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں میں مجلس کے حوالے سے سکیورٹی، صفائی لائٹنگ، سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔چیئرمین دڑی ٹاؤن نے اہل تشیع کے معززین کی تجویز کو سنتے ہوئے تمام انتظامات کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور بہتر اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔