ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان محرم الحرام کے دوران امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کے لئے متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے ڈی پی او صادق بلوچ کے ہمراہ چوٹی زیریں کا دورہ کیا۔
محرم الحرام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا چوٹی زیریں کا دورہ، مجالس و جلوسوں کے انتظامات کا جائزہ

مزید خبریں
ڈیرہ غازی خان ۔ 12 جون (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان محرم الحرام کے دوران امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کے لئے متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے ڈی پی او صادق بلوچ کے ہمراہ چوٹی زیریں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ حافظ عمر سعید، مجالس و جلوسوں کے منتظمین، لائسنس ہولڈرز، متعلقہ محکموں کے افسران اور مقامی عمائدین بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور منتظمین سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہیں سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے ہدایت کی کہ مجالس اور جلوسوں کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں اور تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ڈی پی او صادق بلوچ نے کہا کہ پولیس امن و امان کے قیام کے لئے مکمل طور پر الرٹ ہے اور مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔






