پارلیمانی سیکرٹری برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ خان جدون نے کہا ہےکہ ملک میں خوراک کا تحفظ اور کسانوں کی خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وفاقی حکومت غذائی تحفظ اور زرعی پیداوار میں اضافہ کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے،ڈاکٹر شائستہ خان جدون

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 12 جون (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ خان جدون نے کہا ہےکہ ملک میں خوراک کا تحفظ اور کسانوں کی خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ جمعہ کویہاں ایبٹ آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جدید زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا۔ حکومت کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ اور ملکی زراعت کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ۔ پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر شائستہ خان جدون نے اس بات پر زور دیا کہ زراعت ملکی معیشیت میں ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس شعبہ میں بہتری سے ملک سے غربت کے خاتمہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور زرعی پیداوار میں اضافہ کے لیے وفاقی حکومت جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں عوام اور کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کرتی رہیں گی۔






