پیر کالونی میں پولیس مقابلہ، دو اشتہاری ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پیر کالونی میں پولیس مقابلہ، دو اشتہاری ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ملتان۔ 12 جون (اے پی پی):ملتان کے تھانہ شاہ شمس کے علاقے پیر کالونی نمبر 3 کے قریب پولیس مقابلے کے دوران چوری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری و سابقہ ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئےجبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گشت اور ناکہ بندی کے دوران چار مشکوک افراد موٹر سائیکل پر آ رہے تھے۔رکنے کا اشارہ کرنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی کے بعد فائرنگ رکنے پر دو ملزمان زخمی حالت میں موقع پر ملے جو مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ارسلان اور وارث کے نام سے ہوئی۔ان کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد ہوئے۔ استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی ڈکیتی کے ایک مقدمہ میں چھینی گئی نکلی۔پولیس ریکارڈ کے مطابق دونوں ملزمان چوری و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم ہیں۔ زخمی ملزمان کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کے فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں