وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال 2026-27ء کے وفاقی بجٹ کی دستاویزات پر دستخط کر دیئے

وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال 2026-27ء کے وفاقی بجٹ کی دستاویزات پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئندہ مالی سال 2026-27ء کے وفاقی بجٹ کی دستاویزات پر دستخط کر دیئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور معاشی ٹیم کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو یہاں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزیراعظم نے بجٹ دستاویزات پر دستخط کر دیئے۔