محمد حفیظ باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ نتیجہ کے منتظر، رزلٹ حق میں ہوا تو قومی ٹیم کی طرف سے باﺅلنگ کرسکیں گے ، منفی ہوا تو میچز میں صرف بیٹنگ کرنا ہو گی لاہور۔6 نومبر(اے پی پی )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینے کے بعد رزلٹ کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔ محمد حفیط کے حق میں رزلٹ آنے سے …
محمد حفیظ باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ نتیجہ کے منتظر

مزید خبریں
محمد حفیظ باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ نتیجہ کے منتظر، رزلٹ حق میں ہوا تو قومی ٹیم کی طرف سے باﺅلنگ کرسکیں گے ، منفی ہوا تو میچز میں صرف بیٹنگ کرنا ہو گی
لاہور۔6 نومبر(اے پی پی )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینے کے بعد رزلٹ کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔ محمد حفیط کے حق میں رزلٹ آنے سے وہ مستقبل میں قومی ٹیم کی طرف سے باﺅلنگ کرسکیں گے اور رزلٹ خلاف ہوا تو وہ باﺅلنگ نہیں کرسکیں گے اور پھران کی سلیکشن صرف بیٹنگ کی وجہ سے ہوگی ۔سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران آئی سی سی نے محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا تھا اور انہیں 14 روز کے اندر بائیو مکینک ٹیسٹ کی ہدایت کی گئی تھی جس پر یکم نومبر کو محمد حفیظ کی باﺅلنگ کا ٹیسٹ ہوا تھا اور اب محمد حفیظ بے چینی سے اپنے رزلٹ کا انتظار کررہے ہیں۔ حفیظ اس سے قبل بھی دیے جانے والے باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ میں کلیئر قرار دیے گئے تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ جب سے آئی سی سی نے کلیئر کیا اسی ایکشن سے باﺅلنگ کر رہا ہوں اور باﺅلنگ ایکشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ محمد حفیظ نے امید ظاہر کی کہ وہ باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کلیئر کرلیں گے۔








