پی ایس ڈی پی کے تحت فنانس ڈویژن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے 1440 ملین روپے کا بجٹ مختص
پی ایس ڈی پی کے تحت فنانس ڈویژن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے 1440 ملین روپے کا بجٹ مختص
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026کے لئے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت فنانس ڈویژن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے 1440 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
جمعہ کو یہاں جاری پی ایس ڈی پی دستاویزات کے مطابق فنانس ڈویژن کے پہلے سے جاری 5 مختلف ترقیاتی منصوبوں میں آڈٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ،پاکستان منٹ کی جدید کاری اور اپ گریڈیشن ، پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس اکیڈمی ،وفاقی اور صوبائی سطح پرآن لائن بلنگ سلوشن پر عملدرآمد اورویمن انکلیوسیو فنانس کا منصوبہ شامل ہے ۔
ان منصوبوں پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 39377.151ملین روپے جبکہ 30 جون 2026 تک 34091.698ملین روپے کے اخراجات متوقع ہیں۔پی ایس ڈی پی کے تحت آئندہ مالی سال کے دوران ان منصوبوں کےلئے 1440 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔








