وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت داخلہ اور منشیات کنٹرول ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 21,824.9 ملین روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔ داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی فنڈز کا بڑا حصہ جاری اور نئی اہم سکیورٹی سکیموں کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔
داخلہ اور منشیات کنٹرول ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 21,824.9 ملین روپے مختص

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت داخلہ اور منشیات کنٹرول ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 21,824.9 ملین روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔ داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی فنڈز کا بڑا حصہ جاری اور نئی اہم سکیورٹی سکیموں کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔
مالی سال 2026-27 میں اسلام آباد سیف سٹی پروجیکٹ کی توسیع کے لیے 2,699.339 ملین روپے، اسلام آباد میں ماڈل جیل (H-16) کی تعمیر کے لیے 1,000 ملین روپے، نیشنل فورینسک فیسلٹیز (NFA) کے لیے 2,000 ملین روپے اور نادرا کے ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ کے لیے 2,755 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح نئی سکیموں کے تحت دارالحکومت اسلام آباد میں ایف سی ہیڈ کوارٹر (H-11) کے قیام کے لیے 1,000 ملین روپے اور ہیڈ کوارٹرز ایف سی بلوچستان (ویسٹ) کی تعمیر کے لیے 500 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔






