قومی جوڈو ٹیم جاپان میں جوڈو گرینڈ سلام میں شرکت کرے گی، جوڈو گرینڈ سلام 29 نومبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) قومی جوڈو ٹیم جاپان میں ہونے والی جوڈو گرینڈ سلام میں شرکت کرے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے منگل کو ”اے پی پی “ کو بتایا کہ گرینڈ سلام 29 نومبر سے 4 دسمبر تک جاپان میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ شاہ …

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) قومی جوڈو ٹیم جاپان میں ہونے والی جوڈو گرینڈ سلام میں شرکت کرے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے منگل کو ”اے پی پی “ کو بتایا کہ گرینڈ سلام 29 نومبر سے 4 دسمبر تک جاپان میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ شاہ حسین شاہ اور قیصر خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ شاہ حسین شاہ ایونٹ کی تیاری کےلئے جاپان میں تربیت حاصل کررہے ہیں جبکہ فیڈریشن قیصر خان کو دو ماہ کے ویزے کےلئے کوششیں کر رہا ہے تاکہ وہ ایونٹ کے ساتھ ساتھ دو ماہ تک وہاں تک جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت حاصل کرے۔

مزید خبریں

Leave a Reply