خون کا عطیہ کرنیوالے نیک عمل سے وابستہ ہر فرد کو سلام پیش کرتے ہیں،وزیراعلی مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے پر نوجوانوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل

لاہور۔14جون (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے پراپنے پیغام میں عوام اور خاص طور پر نوجوانوں سے بلڈڈونیشن کے کارِخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعلی نے کہاکہ خون کا عطیہ کرنے والے نیک عمل سے وابستہ ہر فرد کو سلام پیش کرتے ہیں،رضاکارانہ طور پر بلڈ ڈونیشن کرنے والے کسی ایک فرد یا خاندان نہیں بلکہ پورے معاشرے کے محسن ہیں،سیف سٹی ویب سائٹ یا قریبی پولیس خدمت مرکز پر بھی بطور ڈونر رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازنے کہاکہ پنجاب کو پاکستان کا پہلاباقاعدہ ورچوئل بلڈ بینک قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے،ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے 4کا بٹن دبانے سے ورچوئل بلڈ بینک سے رابطہ ممکن ہے، ورچوئل بلڈ بینک کے ذریعے ضرورت مند مریض کا رابطہ ڈونرسے ممکن ہوتا ہے، عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق محفوظ خون کی فراہمی صحت کے مضبوط نظام کا ایک لازمی حصہ ہے۔