قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے تک ملتوی

قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی، بجٹ پر بحث جاری رہے گی

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس کل پیر کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ اتوار کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر عام بحث دوسرے دن بھی جاری رہی۔ بعد ازاں صدر نشین نے اجلاس کل پیر کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔ اجلاس میں کل پیر کو بھی اراکین بجٹ پر بحث میں حصہ لیں گے۔