ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ: اسپین نے پاکستان کو 1-5 سے شکست دے دی
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ،سپین نے پاکستان کو 1-5 سے ہرادیا

مزید خبریں
لاہور۔14جون (اے پی پی):بیلجیئم میں جاری ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے دوسرے میچ میں سپین نے پاکستان کو 1-5 سے شکست دے دی۔
میچ کے دوران سپین کی جانب سے نکولس اور پیپ کیونل نے دو، دو جبکہ مارک نے ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان کی طرف سے واحد گول ابوبکر محمود نے پینلٹی کارنر پر کیا۔اس شکست کے باوجود قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ 18 جون کو میزبان بیلجیئم کے خلاف جبکہ چوتھا میچ 20 جون کو ایک بار پھر سپین کے خلاف کھیلے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم آئندہ میچوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرے گی۔








