تھانہ ٹاون شپ بنوں پولیس نے پیر کے روز کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کر کےمسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔
بنوں پولیس کی کامیاب کارروائی، 2ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد

مزید خبریں
پشاور۔ 15 جون (اے پی پی):تھانہ ٹاون شپ بنوں پولیس نے پیر کے روز کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کر کےمسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔تر جمان بنوں پولیس کے مطابق تھانہ ٹاون شپ کے ایس ایچ او جاوید رسول خان نے مقدمہ نمبر 334/2026 میں ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے کارروائی کی۔ پولیس نے ملزمان عادل ولد علی مرگل اور ہارون ولد محمد اقبال، ساکنان سرحد کالونی کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا، جس میں ایک عدد شمسی پلیٹ، ایک عدد بیٹری، ایک عدد پنکھا اور ایک عدد گیس سلنڈر شامل ہیں۔
مزید برآں، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ کارروائی کے دوران ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پستول بھی برآمد کیا گیا۔ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور امن دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور ضلع میں پائیدار امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔







