ٹریفک پولیس پنجاب نے صوبے بھر میں 2 ہفتوں کے دوران 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے ۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس عرصے میں 88 ہزار سے زائد شہریوں نے نئے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے جبکہ 95 ہزار سے زائد افراد نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔
پنجاب بھر میں 2 ہفتوں کے دوران 2 لاکھ 80 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری

مزید خبریں
لاہور۔15جون (اے پی پی):ٹریفک پولیس پنجاب نے صوبے بھر میں 2 ہفتوں کے دوران 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے ۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس عرصے میں 88 ہزار سے زائد شہریوں نے نئے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے جبکہ 95 ہزار سے زائد افراد نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔
ترجمان نے بتایا کہ 93 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی جس سے لائسنسنگ خدمات سے عوامی استفادے میں اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔مزید برآں 750 سے زائد شہریوں کو گم شدہ ڈرائیونگ لائسنس دوبارہ جاری کیے گئے جبکہ ایک ہزار 700 سے زائد افراد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ فراہم کیے گئے۔
حکام کے مطابق جدید آن لائن سہولیات کے باعث لائسنسنگ کے عمل میں آسانی پیدا ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 40 ہزار سے زائد شہری آن لائن لائسنسنگ سروسز سے مستفید ہوئے۔ترجمان نے کہا کہ شہریوں کو بروقت اور معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے لائسنسنگ مراکز اور آن لائن پلیٹ فارمز پر سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔







